بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

 

 

تاہم جنوبی پنجاب ، مشرقی سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم سب سے زیادہ بارش : کشمیر: مظفرآباد (سٹی 22 اور ایئرپورٹ 17) ، گڑھی دوپٹہ 04، بلوچستان: بارکھان میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
بھکر 44، نوکنڈی، نور پور تھل اور بنوں میں 43ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں