آج کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

 

 

حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بلوچستان اورسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔ لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب شہر قائد میں موسم مکمل ابر آلود رہنے کے بعد آج سورج کا راج ہےتاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی برآلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز ہوائیں چلتی رہیں گی،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close