آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

لاہور(پی این آئی) لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔ مغل پورہ ،تاج پورہ، کینال روڈ ،باٹا پوراور فیروز پور روڈ پربارش جاری ہی, گلبرگ، ڈیفنس ،ماڈل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، ڈیوس روڈاور ٍگڑھی شاہومیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

 

بارش کے باوجود شہرمیں حبس کا راج برقرار ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دیر،سوات، ایبٹ آباد ، کوہاٹ اورمالاکنڈ میں بعض مقا مات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہی. پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سیالکوٹ،نارووال،راولپنڈی،چکوال،مری اورگلیات میں بعض مقا مات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہی. بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے،گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close