مون سون کی دھماکے دار واپسی، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نویدسنا دی

کراچی(پی این آئی) سندھ میں اتوار سے مون سون کی واپسی کاا مکان ہے، جس کے سبب کراچی، ٹھٹھہ اور بدین سمیت دیگر شہروں میں بارش کا مکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ایک کمزور شدت کا ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، جو آئندہ دو روز کے دوران وسطی بھارت پہنچ سکتا ہے۔

جس کے باعث گجرات اوربحیرہ عرب میں بالائی فضا میں سرکولیشن بننے کا امکان ہے، 20 سے 22 اگست تک کمزور مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں جب کہ اتوار سے منگل تک تھرپارکر، مٹھی، بدین، میرپور خاص اور گردونواح میں بارش متوقع ہے۔ ماہر موسمیات کے مطابق حیدرآباد، ٹھٹھہ، نوری آباد اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے جب کہ اتوار سے منگل کے دوران کراچی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں