محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں سے متعلق پیشنگوئی کردی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہے گا جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، مری اور گلیات میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور اور کوہاٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں