بارشوں کے طویل سلسلے کیلئے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

لاہور (پی این آئی) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 23 اگست تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے امکانات ہیں، صوبے کے بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشیں متوقع ہیں۔

مسلسل مون سون بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے سندھ میں تربیلا کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈ ا سنگھ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پانی کی سطح 36560 کیوسک سے 60340 کیوسک تک پہنچ چکی ہے۔17 سے 20 اگست تک پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک سے تجاوز کر جائے گی۔ اگلے 3 روز میں بھارت کی طرف سے 70 سے 80 ہزار کیوسک پانی روانہ کی بنیاد پر چھوڑے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں اضافے سے پاکستانی حدود متاثر ہوں گی۔ ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ بھارت نے پونگ ڈیم سے 1 لاکھ 41 ہزار کیوسک پانی اور بھاکرا ڈیم سے 83703 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے۔مجموعی طور پر 2لاکھ 25 ہزار 663 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا گیا۔ہری کے پتن سے پاکستانی حدود میں 1لاکھ 25 ہزار کیوسک تک پانی داخل ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ڈی جی عمران قریشی کی ہدایت پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین کا دریائے ستلج پر واقع اضلاع کے ڈی سیز سے ٹیلیفونک رابطہ۔نازیہ جبین نے ضلعی انتظامیہ کو دریائے ستلج میں متوقع سیلابی خطرے سے آگاہ کیا۔کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کریں۔

ریسکیو ٹیمیں،بوٹس،ادویات اور دیگر ضروریات اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اداروں کو ایمرجنسی صورتحال بارے اطلاعات فراہم کی جاچکی ہیں۔ دریائے ستلج میں سیلاب کے پیش نظر تمام انتظامیہ ہائی الرٹ رہیمقامی آبادی اور فصلوں کو سیلابی پانی سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شہری ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامیہ سے تعاون کریں۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال مانیٹر کی جارہی ہے۔دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم عمران قریشی کی انتظامیہ کو دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شہری ایمرجنسی صورت میں مقامی انتظامیہ کو فوری اطلاع دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close