مون سون بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

لاہور (پی این آئی) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی اور چناب سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر بنائے گئے ڈیمز تقریباً پانی سے بھر چکے ہیں۔ دریائے ستلج اور بیاس کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے امکانات بھی ہیں۔مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔گنڈا سنگھ والا اور زیریں علاقوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔ڈیژنل کمشنرز اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیاہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ بارشوں اور بھارتی ذخیرہ کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنا ہو گا۔پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم میں موجود افسران تمام صورت حال پر نظر رکھیں۔عمران قریشی نے مزید یہ کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں کوآرڈینشن میں ایک لمحے کی تاخیر بھی برداشت نہیں۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات نبیل جاوید نے مون سون سیزن میں تمام اداروں کی اب تک کی کارکردگی اطمینان بخش قرار دیا۔مون سون کو کسی بھی دورانیہ میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، نا گہانی صورت حال کیلئے تیار رہیں۔ایس ایم بی آر نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تمام ضروری سامان موجود ہے ۔سرکاری احکامات پر عمل درآمد آپ کی جان بچا سکتا ہے ۔ریسکیو اہلکار آپ کی حفاظت کے لئے ہیں ان کے ساتھ تعاون کریں۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام پانی کنارے سرگرمیوں سے مکمل طور پر اجتناب کریں۔کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن1129 پر فوری رابطہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں