محکمہ موسمیات نے تیزہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، مالاکنڈ ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بالاکوٹ،مالاکنڈ ، ہری پور، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔پشاور، مردان، صوابی ، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، بنوں، کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے.صوبہ کےدیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور ، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات ، میانوالی ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ ، بھکر، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

خضدار، کوہلو، قلات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی ہلکی بارش کی بھی توقع ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ، کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے ۔

close