شہری مزید بارشوں کیلئے تیا رہوجائیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں پیر کی صبح کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں دن کے وقت بوندا باندی ہو سکتی ہے اور تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے اور اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔دوسری جانب رات گئے مر ی، مالاکنڈ اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقو ں میں بارش ہوئی جس سے ان علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے آج سے بدھ کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔اس کے علاوہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں