گرمی سے پریشان شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، شمال مشرقی بالائی پنجاب،خطۂ پوٹھوہار،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران شمال مشرقی پنجاب،خطۂ پوٹھوہاراورکشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے اور ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم مظفر آباد میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق چلاس 44، ، دالبندین اور نور پور تھل میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ 14 سے16 اگست کے دوران تیز / موسلادھار بارش کے باعث کشمیر،گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، راولپنڈی /اسلام آباد کے مقا می اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

اسی طرح 14 اور15 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اورگردونواح میں تیز / موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close