اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں لگاتار 4 روز بارش کی پیش گوئی کر دی۔ علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے کی جانب سے مانسہرہ، اورکزئی، شانگلہ، سوات، کوہستان، بونیر، دیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز اتوار سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جبکہ پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوا کی رفتار 22کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں کل سے داخل ہونے والا شمال مغربی ہواؤں کا سلسلہ 13 اگست سے 16 اگست تک داخل رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب میں چند مقاما ت پر بارش ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں