محکمہ موسمیات نے یوم آزادی کے موقع پر بارش کی نوید سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک کے بیشتر علاقوں میں 14 اگست کو بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور 13 سے 16 اگست کے دوران کشمیر، گلگت، مری، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 16 اگست کے دوران کرم، لکی مروت، ڈی آئی خان، کرک اور وزیرستان میں جبکہ 15 اور 16 اگست کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسی خیل، بارکھان، ژوب اور قلات میں تیز ہواں اور بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح 14 اور 15 اگست کے دوران اسلام آباد راولپنڈی، گوجرانولہ اور لاہور میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی اسلام آباد، پشاور، گوجرانولہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close