محکمہ موسمیات کی ملک میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (پی این آئی )کل سے ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کے پانچویں سپیل کی انٹری کی پیشگوئی ہوگئی۔ مون سون کا پانچواں سپیل کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش برسانے کا سبب بنے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کل سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 15 اور 16 اگست کے درمیان ڈیرا غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شہر لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان تکرار جاری، کل سے داخل ہونے والا شمال مغربی ہواؤں کا سلسلہ 13 اگست سے 16 اگست تک لاہورمیں داخل رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close