کراچی، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے لیے پیشنگوئی کر دی

کراچی(آئی این پی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم آج بھی جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہیگا، صبح اور رات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کم سے کم درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب81 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش اور کسی بھی طاقتور سسٹم کا رواں مہینے میں کوئی امکان نہیں، اگست کے آخری ہفتے میں بارش کا تیسرا اسپیل متوقع ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں