روزانہ بارشوں کیلئے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں رواں ہفتے بھی موسم انتہائی خوشگوار رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ بحیرہ عرب میں موجود صومالین تھرسٹ کا عروج پر رہنا ہے۔شہر میں اس دوران مطلع زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ مختلف مقامات پر پھوار اور ہلکی بارش کے بھی امکانات روزانہ کی بنیاد پر رہینگے۔

دوپہر کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 31 ڈگری متوقع ہے جبکہ رات کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 26 سے 27 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔سمندری ہواؤں کی رفتار روزانہ کی بنیاد پر 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ سکتی ہے۔صومالین تھرسٹ میں ممکنہ اضافے کے سبب ہاکس بے، منوڑہ اور سینڈ سپٹ کی ساحلی پٹی پر سمندری لہروں میں تیزی رہنے کا امکان ہے جس کے سبب عوام الناس سے درخواست ہے کہ پکنک مناتے وقت گہرے پانی میں جانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close