تیز ہوائوں، شدید بارش اور طوفان نے بڑی تباہی مچا دی

ابوظہبی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے بعض علاقوں میں تیز ہوائوں، شدید بارش اور ریت کے طوفان نے تباہی مچا دی۔پولیس اور موسم کی پیشین گوئی کرنے والے حکام نے مکینوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کے جنوب مشرقی علاقوں کے مکینوں نے سوشل میڈیا پر شدید بارش اور تیز آندھی کی اطلاع دی گئی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے اپنی بالکونی سے شدید بوندا باندی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور لکھا کہ دبئی میں موسم گرما کی بارش۔دبئی کی ایک خاتون مکین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انھوں نے دبئی میں واقع فیئرویزایسٹ ٹاور میں اپنے بلندوبالا اپارٹمنٹ سے پہلی مرتبہ اس انداز میں شدید بارش اور تیز ہوائیں دیکھی ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ بہت خوف ناک منظر تھا۔ہم بیٹھے ہوئے تھے اوربیڈروم سے باہر دیکھ رہے تھے۔ اچانک طوفان آیا اورتمام بڑی چھتریاں ہمارے تالاب میں اڑنے لگیں۔آپ عمارت کی تمام بالائی منزلوں سے صحن کا فرنیچر اور کپڑے اڑتے ہوئے دیکھ سکتے تھے۔

یہ بالکل پاگل پن تھا۔ابوظبی پولیس نے دبئی سے العین روڈ پر رفتار کی حد عارضی طور پر140 کلومیٹر فی گھنٹا سے کم کرکے 120 کلومیٹر فی گھنٹا کر دی ہے اور موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا ہے کہ وہ بارش کے موسم کی وجہ سے احتیاط برتیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close