محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار ، بالائی وسطی ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے تاہم ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے تاہم بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ 102، اسلام آباد (بوکرا 67، سید پور 46، گولڑہ 45، زیروپوائنٹ26، ائرپورٹ 23)، راولپنڈی (کچہری 56، چکلالہ ائرپورٹ 34، شمس آباد 17)، حافظ آباد46،ٹوبہ ٹیک سنگھ24،سیالکوٹ(سٹی24،ائرپورٹ 2)،چکوال20، منگلا 17، گجرات 13،مری6 ، منڈی بہاؤالدین ، جہلم 4، فیصل آباد2، دیر 54، مالم جبہ 10، بالاکوٹ 7، کاکول ، سیدو شریف 3،کالام ایک، بابوسر3،گوپس2،گڑھی دوپٹہ4 اور مظفرآباد (سٹی) میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین اورنوکنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close