محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close