محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے، موسم خوشگوار ہونے سے درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت25 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے،

ہوا میں نمی کا تناسب 83فیصد ہے۔ شہر میں ہوائیں 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close