آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا خدشہ، انتظامیہ ہائی الرٹ

اسلام آباد (پی این آئی) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث طغیانی کا خدشہ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر بھی نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے جبکہ دریائے ستلج میں سلیمانکی اور اسلام ہیڈ کے مقام پر سیلابی صورتحال ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔ منگلا ڈیم 86 اور تربیلا ڈیم 88 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں جبکہ راولپنڈی کے نالہ لئی میں اگلے 24 گھنٹوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close