بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشیں کے باعث آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24گھنٹے تک جاری رہے گا، آج شہر میں درجہ حرارت 35ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں آئندہ تین روزتک مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے سبب بونداباندی کا امکان ہے، دن کے وقت موسم قدرے مرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ پارہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close