محکمہ موسمیات نے پاکستان کے کن اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی؟

کراچی(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ سندھ میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔جمعہ کو محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا اور کہا کہ موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج مطلع ابر آلود رہنے، چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔کے پی میں دیر، چترال، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور میں بارش متوقع ہے اس کے علاوہ کوہستان، مالا کنڈ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے جب کہ کرم، لکی مروت، کرک، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان اور ا?زاد کشمیر میں بھی کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔بلوچستان میں کوہلو، ڑوب، شیرانی، مو سیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، قلات، خضدار، ا?واران، سبی، ہرنائی، بولان، لورا لائی اور ڈیرہ بگٹی میں بارش کا امکان ہے جب کہ موسلا دھار بارش کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی سندھ کے علاقوں سکھر، گھوٹکی، جیکب ا?باد، لاڑکانہ اور شہید بینظیر ا?باد میں بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close