تیز ہوائیں اور بارشیں جاری، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب ، خیبر پختونخوا، شمال/ مشرقی بلوچستان ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

 

 

اس دوران شمال مشرقی بلو چستان ، وسطی /جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، پنجاب، کشمیر ، بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: تخت بھائی 106، مردان 94، سیدو شریف 38، مالم جبہ 19، کالام 14، دیر(با لائی 10 اورزیریں 04)، باچا خان ائر پورٹ ،بالاکو ٹ01، کشمیر: مظفرآباد(ائر پورٹ97، اور شہر 88) ، راولاکوٹ ،23 کوٹلی 13، گڑھی دوپٹہ 08، پنجاب: لاہور (نشتر ٹاؤن 65، تاج پورہ 09، مغل پورہ 08، جیل روڈ 02، گلبرگ اور لکشمی چوک 01)، اسلام آباد (بوکرہ 35، زیرو پوائنٹ 27، سید پور 22، گولڑہ 19 اور ائر پورٹ 18)، راولپنڈی (کچہری48، چکلالہ 49 اور شمس آباد 25)، اٹک 47، سیالکوٹ (سٹی 21،ائر پورٹ07) ، مری 20،گوجرانوالہ 04، جوہر آباد، ٹی ٹی سنگھ،چکوال 04، ملتان( سٹی)، جھنگ، منڈی بہاؤالدین 01،، بلوچستان: خضدار 19، مستونگ 10، سبی 05، پشین 04، قلات 03، اورماڑہ 02، کوئٹہ 01، سندھ: روہڑی 37، لاڑکانہ23، موہنجو دڑو 20، کراچی 01، گلگت بلتستان:بگروٹ 06، 01، بونجی05، گلگت اور بابوسرمیں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 45 اوردالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں