اگلے 48 گھنٹے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے کن کن شہروں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

کراچی(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خلیج بنگال، بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے رواں ہفتے ملک بھر میں بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق(آج) منگل (کل) بدھ کو بالائی سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے، اگلے دو دن کے دوران قلات، خضدار، لسبیلہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی تیز بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات، گلگت بلتستان، کشمیر، کے پی کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، شدید بارشوں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close