حالیہ بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے مون سون سے متعلق ہلچل مچا دینے والی پیشنگوئی کر دی

 

اسلام آباد(پی این آئی) پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں جاری مون سون کا حالیہ سپیل 29 جولائی تک جاری رہے گا جبکہ اگلا سپیل صرف ایک دن کے وقفے سے 31 جولائی کو شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 31 جولائی سے شروع ہونےو الا مون سون سپیل 6 اگست تک جاری رہے گا، جس کے باعث فلیش اور اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ برقرار رہے گا۔

 

 

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے کی زیرصدارت ہوا جس میں محکمہ موسمیات، فیڈرل فلڈ کمیشن، پی ڈی ایم ایز اور دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال ، ریسکیو و ریلیف آپریشن، فلیش فلڈنگ کی وجہ سے سڑکوں اور پلوں کی بحالی سمیت ڈیمز اور دریاؤں کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم 70 فیصد سے زائد بھر چکے ہیں، بھارتی ڈیمز پونگ اور تھین بھی مکمل طور پر بھر چکے ہیں جس کی وجہ سے بھارت دریائے راوی میں پانی چھوڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close