محکمہ موسمیات نے دھڑلے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

 

 

جبکہ کشمیر،شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد میں موسلادھار بارش کی توقع ہے ، بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی و جنوبی بلو چستان اور سندھ میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ پیر کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اسلام آباد میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ، خیبرپختونخوا میں دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان،مالاکنڈ، پشاور، مردان، میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ، نارووال،میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، قصور ، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال،میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوابی، نوشہرہ، چترال، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

 

بالا کوٹ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، سوات، کالام، دیر، پشاور، مردان اور صوا بی میں مو سلادھار بارش کا بھی امکان ہے ، موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ 23 سے26 جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ،جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23سے 26 جولائی کےدوران موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، راولپنڈی اسلام آباد کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے ، جبکہ 23سے 24 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔

 

 

 

کوئٹہ ، ژوب ، قلعہ سیف اللہ ،زیارت،بارکھان ،کوہلو، شیرانی، ہرنائی،بولان،لورالائی، میں طغیانی کاخدشہ ہے ، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت، پنجگور، آواران، پسنی، اوماڑہ، گوادار اور گردونواح کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کاخدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق 23سے 24 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث سندھ میں تھرپارکر ، عمرکوٹ ، میرپور خاص، سانگھڑ ،خیرپور، ، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز،کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے ،جبکہ شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close