کراچی (پی این آئی) شہر قائدمیں آج سے 26 جولائی تک مزید بارشوں اور آندھی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن کے وقت موسم گرم مرطوب، شام کو بارش متوقع ہے۔ موسلادھار بارش کے سبب نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ زیریں سندھ میں 24 جولائی تک موسلادھار بارشوں کے سبب شہید بے نظیر آباد، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، سجاول ، حیدر آباد ، تھرپارکر اور عمرکوٹ کے نشیبی علاقے بھی پانی میں ڈوب سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں