مون سون بارشوں سے متعدد افراد جاں بحق

اسلام آباد(پی این آئی)خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں سے 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں تیزبارشوں سے 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے 18 افراد جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے7 گھر تباہ ہوئے جب کہ 67 گھروں کو جزوی نقصان ہوا، چترال لوئر میں سیلاب سے 39 اور اپر چترال میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close