محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ ٔپوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اس دوران کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی /جنوبی بلو چستان اور سندھ میں موسلادھار بارش کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،پنجاب، سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،خیبر پختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور (ایئر پورٹ 209، گلشن راوی 204، نشتر ٹاؤن، تاج پورہ 198، جوہر ٹاؤن 190، لکشمی چوک 182، شاہی قلعہ 177، قرطبہ چوک 175، مغل پورہ 167، اقبال ٹاؤن 164، فرخ آباد 163، اپر مال 128، چوک ناخدا 126، گلبرگ 115، سٹی 113، سمن آباد 104)، جہلم 99، نارووال 68، منڈی بہاؤالدین 47، قصور 27، منگلا 25، نورپورتھل 24، اسلام آباد (سید پور 23، بوکرا 01)، مری 16، اوکاڑہ05، بھکر 04، بہاولپور (سٹی 03، ایئر پورٹ 01)، گوجرانوالہ 02، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 02)، گجرات 01،سندھ: کراچی (نارتھ کراچی 42، سرجانی 31، گلشن معمار 17، گلشن حدید 03، اورنگی ٹاؤن، سعدی ٹاؤن 02، یونیورسٹی روڈ 01)، نگرپارکر 17، چھاچھرو 16، ڈہلی 05، مٹھی 04، شہید بینظیر آباد 02، کلوئی 02، میرپور خاص 01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 41، مظفرآباد (ایئر پورٹ 29، سٹی 25)، کوٹلی 01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 36، بنوں 21، چترال 13، مالم جبہ 08، کاکول 07، دیر، پٹن 06، سیدو شریف 02، کالام 01،ڈی آئی خان 01، بلوچستان: قلات 30، لسبیلہ 05، بارکھان 01، گلگت بلتستان:ا سکردو 12، گلگت 04اور استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی اور دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close