آج کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ مون سون بارشوں سے متعلق پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

 

 

 

 

اس دوران کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا اور مشرقی سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی /جنوب مشرقی سندھ، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان اورخیبر پختونخوا، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: چھور 36، سکھر 13، دادو، مٹھی 07، خیرپور، موہنجوداڑو 03، لاڑکانہ، روہڑی 02،پنجاب: چکوال 22، بہاولپور (سٹی 20، ایئر پورٹ 13)، اسلام آباد ایئرپورٹ 12، لاہور (قرطبہ چوک 28، اقبال ٹاؤن 18، گلشن راوی 17، لکشمی چوک ، سمن آباد 16، چوک ناخدا 15، فرخ آباد 09، جیل روڈ 08، پانی والا تالاب 06)، اٹک 08، مری 07، لیہ 05، قصور، خانیوال 03، ملتان ایئرپورٹ 02، راولپنڈی، کوٹ ادو، 02 ،سیالکوٹ ایئرپورٹ 01، بلوچستان: ژوب 18، بار خان 03، قلات، خضدار 01، کشمیر: راولاکوٹ 14، مظفر آباد (ایئرپورٹ 10، سٹی 04)، گڑھی دوپٹہ 04،گلگت بلتستان: گوپس 07، استور 04، بونجی، اسکردو، گلگت 01،خیبرپختونخوا: کالام 05، پاراچنار 03 اور چراٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : دالبندین 45، سبی اور نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں