اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز کشمیر، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اس دوران کشمیر،شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: راولپنڈی (شمس آباد 195، چکلالہ 136، کچہری 91)، چکوال 154، اسلام آباد (بوکرا 145، گولڑہ 112، زیرو پوائنٹ106، ایئر پورٹ77، سید پور 51)، سیالکوٹ (سٹی 107، ایئر پورٹ41)، جہلم 100، منگلا 99، لاہور (تاج پورہ 90، ایئر پورٹ 59، نشتر ٹاؤن 55، اپر مال 51، لکشمی چوک 44، گلبرگ 32، جوہر ٹاؤن 30، سٹی 23، اقبال ٹاؤن، قرطبہ چوک 22، گلشن راوی 19، سمن آباد 18، مغل پورہ 10، چوک ناخدا 07، فرخ آباد 06، شاہی قلعہ 01)،مری 64، گجرات 56، منڈی بہاؤالدین 54، گوجرانوالہ 21، سرگودھا 13،اٹک 08، ملتان (سٹی) 07، نارووال 06، بہاولپور (ایئر پورٹ 04،سٹی01) ، جوہر آباد، کوٹ ادو02،ڈی جی خان01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 86، مردان 36، مالم جبہ 32، کاکول 16،سیدوشریف،دیر04،چراٹ01، کشمیر: مظفر آباد (ایئر پورٹ68، سٹی 54)، راولاکوٹ 60، کوٹلی 44 اور گڑھی دوپٹہ میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی، دالبندین 46، سبی اور سکھر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں