محکمہ موسمیات نے مزید موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تا ہم کشمیر، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، پنجاب، شمال /مشرقی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اور بالائی/مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد اوربالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تا ہم کشمیر، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، پنجاب، شمال /مشرقی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اور بالائی /جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیراور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں