اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تا ہم کشمیر، خطہ پوٹھوہار ،،اسلام آباد ، پنجاب، شمال /مشرقی بلو چستان اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اس دوران کشمیراور شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا ، میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی پنجاب، کشمیر، اور خضدار میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: مظفرآباد (سٹی 15 ، ائر پورٹ03) ، راولاکوٹ 13، پنجاب: مری 14، خانپور 09، منگلا 07،اٹک 02، بلوچستان: خضدار میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی، دالبندین 46، سبی اور جیکب آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں