آج رات سے 22 جولائی تک ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آج رات سے 22 جولائی تک ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں آج منگل کی رات ملک میں داخل ہوں گی، مون سون ہوائیں 19 جولائی کو شدت اختیار کریں گی۔ آج سے کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔حکام کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ کے بعض اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے جبکہ 20 سے 22 جولائی کے دوران بلوچستان اورسندھ میں بارش ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close