اسلام آباد (پی این آئی) آج رات سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں کا یہ نیا سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔۔۔۔ محکمۂ موسمیات کے ماہرین کے مطابق مون سون ہو ائیں آج رات سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوکر بارشوں کا سبب بنیں گی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی، ٹھٹہ اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 20 سے 22 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔۔۔۔
اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سانگھڑ، بدین اور نواب شاہ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں