کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ شہری تیار ہوجائیں، پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تا ہم (شام/رات ) میں کشمیر، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، مشرقی بلو چستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اس دوران کشمیراور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور بارکھان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: مالم جبہ 15، دیر اپر اور دروش 03، میر خانی 02، بلوچستان: بارکھان07، پنجاب: چکوال 05، نارووال 02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 04، گلگت بلتستان: گوپس 02، بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 46 اور سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں