محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)پیر کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد ، بالاکوٹ ، مانسہرہ، کرم ، وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ، گوجرانوالہ سیالکوٹ، نارووال،لاہور، قصور ،شیخوپورہ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بارکھان،قلات اور خضدار میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کراچی اور گردو نواح میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے بارش کی بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close