لاہور ( پی این آئی) ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہوچکاہے ،کہاں کہاں اور کب بارشیں ہونگی، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ آج شام سے 16 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ڈی جی خان، راجن پور میں بارش متوقع ہے۔ ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، نگر پارکر اور تھر پارکر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔عمر کوٹ، سانگھڑ اور میر پور خاص میں بھی آندھی اوادھر آئندہ ہفتے سے سندھ میں مون سون کے نئے سسٹم کے اثر انداز ہونے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 22 جولائی کےدرمیان مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا نیا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہوگا۔ کراچی میں بارشوں کی شدت کا اندازہ سسٹم کے قریب آنے پرہوگا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور تیز ہواؤں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کوپیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں