کراچی(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے سندھ میں مون سون کے نئے سسٹم کے اثر انداز ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 22 جولائی کےدرمیان مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا نیا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کی شدت کا اندازہ سسٹم کے قریب آنے پرہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں