پاکستان کے ایک حصے میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، دوسرے حصے میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں کوہلو، دکی اور ملحقہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں ۔۔۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ماہرین نے جمعہ کو بارکھان، موسیٰ خیل،کوہلو ، لورالائی، ژوب، قلات، پنجگور، آواران اور خضدار میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو کوہلو اور گرد و نواح میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جب کہ پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی رہی۔۔۔۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بلوچستان کے علاقوں دالبندین اور نوکنڈی میں شدید گرمی پڑی اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close