کہاں کہاں تیز ہوائیں اور بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، جبکہ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، ہری پور میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ سیالکوٹ، نارووال،لاہور،حافظ آباد، قصور،شیخوپورہ، گوجرانوالہ میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم ،کوہاٹ میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، بنوں، ٹانک اور لکی مروت میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، جہلم، گجرات،میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close