آج سے سوموار تک بارشیں، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو الرٹ کر دیا

لاہور( پی این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے دوران آج ے لے کر پیر تک طوفانی بارشوں کا امکان اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے والی مون سون ہوائیں 14 جولائی کو شدت اختیار کر یں گی۔

 

 

 

14 جولائی کی شام،رات کو مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے باعث 17 جولائی کے دوران وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہواوں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 13 جولائی کی شام،رات سی17 جولائی کے دوران گلگت بلتستان ،دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر ، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان، میانوالی،خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہوائوں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔14 جولائی کی شام،رات سی16 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی، قلات، خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسی خیل، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اورمیرپور خاص میں تیز آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مزید بتایا گیا کہ 14سے17 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں