موسلا دھار بارشوں کا نیا سلسلہ، کون کون سے شہر جل تھل ہو جائیں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) محمکہ موسمیات کے ماہرین کی جانب سے پاکستان بھر میں آج سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے تحت آج بروز جمعرات 13 جولائی سے پیر 17جولائی تک اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور تیز ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے۔۔۔۔۔۔

شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا اور بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close