شہری تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں سے متعلق پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی) شہری تیاری کرلیں۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر، خطہ پوٹھوہار،شمالی/ شمال مشرقی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔

 

 

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولاکوٹ 12اور کوٹلی میں05ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 46، دالبندین ،دادواورروہڑی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close