مون سون بارشوں سے متعلق نئی تہلکہ خیز پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی ) محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی ، آج شام سے 17 جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسیں گے۔

 

 

 

 

بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12 جولائی کی شام سے ملک میں داخل ہوں گی جو بالائی و وسطی علاقوں میں اثرانداز ہوں گی، بدھ سے 17 جولائی کے دوران آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جب کہ طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، اسلام آباد، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، آندھی اور جھکڑ چلنے سے کمزور انفراسٹرکچرکو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں