پشاور( آئی این پی ) خیبرپختونخوا میں 13جولائی سے مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کیپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلہ کے مطابق ملک کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔
بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔پی ڈی ایم ایمراسلہ میں مزید کہاگیاہے کہ طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔ پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔جبکہ تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔ انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں۔حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔مراسلہ کے مطابق اسپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔پی ڈی ایم اے،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں