تیزہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، جبکہ شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 

 

 

جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شام یا رات میں بالاکوٹ ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، جبکہ شام یا رات میں مری، گلیات، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں