شہری ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے پورا ہفتہ مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے پنجاب میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔بتایا گیاہے کہ 12 جولائی سے17 جولائی کےدوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

قدرتی آفات سے متعلق اطلاع دینے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون ہوائیں 12 جولائی کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ادارے کے مطابق فیصل آباد، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا امکان ہے۔ ڈی جی خان، ملتان ، راجن پور، بھکر، لیہ اور کوٹ ادو میں بھی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، قصور اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ سرگودھا، میانوالی، خوشاب ، حافظ آباد اور شیخوپورہ میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے. خیال رہے کہ ملک بھر میں 25 جون سے شروع ہونے والی مون سون کی بارشوں کے دوران اب تک 70 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔۔

 

 

 

زیادہ تر افراد چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے یا ڈوب جانے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے صدر عارف علوی کو ملک میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کے لیے تعزیت کا پیغام بھیجا ہے اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، اور شیخ منصور بن زاید النہیان، نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر نے بھی صدر علوی کو اسی طرح کے پیغامات بھیجے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں