پنجاب کے کن کن شہروں میں مزید بارشوں کا امکان ہے؟ ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) قدرتی آفات سے متعلق اطلاع دینے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون ہوائیں 12 جولائی کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث12 جولائی سے17 جولائی کےدوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، قصور اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ سرگودھا، میانوالی، خوشاب ، حافظ آباد اور شیخوپورہ میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ادارے کے مطابق فیصل آباد، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا امکان ہے۔ ڈی جی خان، ملتان ، راجن پور، بھکر، لیہ اور کوٹ ادو میں بھی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close