تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیراور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بگروٹ05 ، کالام 04 اور گوپس میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو اور نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں